
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سیعد نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس کے مشکل وقت میں بھارتی عوام سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجذبہ خیر سگالی کا اظہار کیا ہے۔
گلوکار فرحان سیعد نے بھارتی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’اس مشکل وقت میں ہماری ساری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔‘
All our prayers with Indian people in these difficult times. May Allah make it easier for India and the entire world . Know that we are praying for you !
Heart warming to see #PakistanstandswithIndia as the top trend in Pakistan.
Humanity should and did win.— Farhan Saeed (@farhan_saeed) April 23, 2021
گلوکار نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ اس وقت بھارت اور پوری دنیا کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ جان لیں کہ ہم آپ کیلئے دعاگو ہیں۔‘
فرحان سعید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ پاکستان کے ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈز میں ہیش ٹیگ PakistanstandswithIndia دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
گلوکار نے لکھا کہ ’انسانیت کی جیت ہوئی اور ہونی بھی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ اس وقت بھارت میں روزانہ لاکھوں افراد کورونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News