Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا، وزیرخارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں ترک وزیر خارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان امن عمل کے حوالے سے منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کی جبکہ افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے بھی اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس موقع پر تینوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے اب تک سامنے آنے والی پیش رفت، امریکہ کی جانب سے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سہ فریقی اجلاس میں اقتصادی تعاون، روابط کے فروغ ، علاقائی امن کو درپیش خطرات اور افغان مہاجرین کی باوقار واپسی سے متعلقہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن  پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنی مخلصانہ، مصالحانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایک پر امن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے افغان مسئلے سے منسلک تمام فریقین کو سنجیدہ اور تعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن کا قیام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کیلئے طمانیت کا باعث ہو گا، افغانستان میں قیام امن سے خطے کے اندر اور خطے سے باہر روابط کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے ادارہ جاتی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کیلئے  کی جانے والی عالمی کاوشوں میں شریک رہے گا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر