پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے لاپرواہ پاکستانی عوام کے لیے خصوصی پیغام انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے۔
اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لاپرواہ پاکستانی عوام کے لیے خصوصی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی عوام یاد رکھو! اگر آپ نے فوج کے کہنے پر بھی ماسک نہ پہنا اور احتیاطی تبدابیر اختیار نہ کیں تو پھر آپ کے لیے آسمان سے ہی فرشتے اُتریں گے۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ یاد رکھے کہ وہ فرشتے نہ کچھ بولیں گے اور نہ ہی کچھ سُنیں گے بس آپ کو اپنے ساتھ لے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
