
صوبے بھر میں ماہ رمضان کے حوالے سے کورونا ایس او پیز کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری حکم نامے کے مطابق مارکیٹوں اور بازاروں میں تجارتی سرگرمیاں صبح چھ سے شام 8 بجے تک ہونگی جبکہ جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے طور پر کاروباری سرگرمیاں معطل رہینگی۔
ریسٹورنٹس میں انڈور سروس کی اجازت نہیں ہوگی آؤٹ ڈور سروس رات دس بجے تک ہوگی جبکہ رات دس بجے کے بعد ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند رہینگے اور شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی۔
صوبے بھر میں سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مزہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سرکاری اور نجی دفاتر میں روٹیشن پالیسی کے تحت اسٹاف کی 50 فیصد حاضری کا اطلاق ہوگا تاہم تمام سرکاری و نجی دفاتر کام کی جگہ پر ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نئی ایس او پیز پر آئندہ ماہ 16 مئی تک عملدرآمد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News