
لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن میں شرپسندوں نے حملہ کر کے ڈی ایس پی کو اغواء کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، پُرتشدد مظاہروں کے دوران ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی 4 دیگر عہدیداروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا گیا جبکہ شرپسندوں نے ایک آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے رکھا ہے، جس میں 50 ہزار لیٹر پٹرول موجود ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے شر پسندوں کا مقابلہ کیا انہیں پیچھے دھکیل کر تھانے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مسجد یا مدرسے کے خلاف نہ کوئی ایکشن لیا اور نہ کوئی ایسا منصوبہ بنایا، اگر کوئی ایکشن لیا گیا تو وہ اپنے دفاع اور عوامی املاک کی حفاظت کے لیے تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News