Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نا معلوم افراد بم رکھ کر فرار

Now Reading:

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نا معلوم افراد بم رکھ کر فرار

کراچی کے علاقے فیروزآباد ، طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل  پرنا معلوم افراد بم رکھ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل کی موجودگی کے حوالے سے شہریوں نے پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر موٹرسائيکل کے اطراف میں ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا ۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرتوڑ کوششوں کے بعد موٹرسائيکل میں نصب شدہ آٸی ای ڈی بم ڈیواٸس کو ناکارہ بنا کر ڈیٹونیٹر بلاسٹ کردیا گیا ہے۔

دہشتگردوں کی جانب سے موٹر سائیکل کو لبرٹی چوک طارق روڈ کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ کے باہر پارک کیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی طارق روڈ لبرٹی چوک پہنچ گئی تھی۔

Advertisement

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے مشکوک موٹر سائیکل کے اطراف سے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لۓ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق بم میگنیٹ آئی ای ڈی پر مشتمل تھا، جسے ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ بم کے ساتھ منسلک بارودی مواد کا وزن دو کلو سے زاٸد ہے ۔ جبکہ بھاری مقدار میں نٹ بولٹ بھی بم کے ساتھ نصب کئے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر