
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی نے اپنا وزن کم کرکے سب کو حیرات میں ڈال دیا ہے۔
اداکارہ کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جن میں اداکارہ کا وزن کافی کم نظر آرہا ہے۔
عروسہ صدیقی نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے تین سال تک خوب محنت کی اور آخر وہ اب ایک نئے روپ میں نظر آرہی ہیں جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کی محنت کو خوب سراہا رہے ہیں تو وہیں حنا الطاف اور منال خان نے بھی عروسہ صدیقی کی تصویروں پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ عروسہ صدیقی کو ڈرامہ انڈسٹری میں اُن کے کیرئیر کی شروعات سے ہی زیادہ وزن کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News