مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان سے اس کی ترقی اور پاکستان کا اصل مقام چھین لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ کے بہادر اور غیور عوام کے لیے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام کوخراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، آج پوری قوم کی نظریں ڈسکہ پر ہیں کیونکہ ڈسکہ کل بائیس کروڑ عوام کے جذبات کی نمائندگی کرنے جا رہا ہے۔
ڈسکہ کے بہادر اور غیور عوام کے لیے میرا پیغام۔ pic.twitter.com/J8D44o89Y9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اللّہ نے ڈسکہ کے عوام کو اس ووٹ چور حکومت سے بدلہ لینے کا ایک اور موقع دیا ہے جس حکومت نے غریب سے روٹی اور پاکستان سے اس کی ترقی اور پاکستان کا اصل مقام چھین لیا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ کل پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے ذریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ڈسکہ کل پوری قوم کے جذبات کی نمائندگی کرتے ہوئے ووٹ کے زریعے اس نااہل حکومت پر عدم اعتماد کرے گا جس نااہل حکومت کی وجہ سے ملکی بقا اور سلامتی کا خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ڈسکہ کل جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو تیس سال پیچھے لے گئے۔Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2021
ڈسکہ کے غیور عوام کل نا صرف ووٹ کو عزت دلائنگے، بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لیئے بھی پہرا دینگے ۔ تاکہ کوئی نا تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نا ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لیئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 9, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کل حکومت کا وہ خوف سچا ثابت کرے گا کہ جس خوف کی وجہ سے بائیس پولنگ اشٹیشنز پرالیکشن کمیشن کے اہلکار اغوا ہوئے تھے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈسکہ کل ووٹ کے ذریعے ان معصوموں کے خون کا بدلہ لے گا جبکہ ڈسکہ کل جھوٹے وعدے کرنے والے ان عناصر کو بھی بے نقاب کرے گا جو تین سال میں پاکستان کو تیس سال پیچھے لے گئے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ کے غیور عوام کل نا صرف ووٹ کو عزت دلائینگے، بلکہ اپنے ووٹ پر پہرا دینے کے ساتھ ساتھ پولنگ عملے کے تحفظ کے لیئے بھی پہرا دینگے تاکہ کوئی نا تو ووٹ کے حرمت کے ساتھ کھلواڑ کر سکے اور نا ہی ووٹ کی بے حرمتی کے لیئے پولنگ عملے کو اغوا کر سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
