Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنرل ندیم رضا کو ترکی کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ تفویض

Now Reading:

جنرل ندیم رضا کو ترکی کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ تفویض

جنرل ندیم رضا کو ترکی کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ترکی کا سرکاری دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ہولوسی آکار، ترکش آرمڈ فورسز کے کمانڈر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کے تناظر میں موجودہ علاقائی ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک افواج کی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی مسلح افواج کے دستے نے جنرل ندیم رضا کو سلامی دی اور جنرل ندیم رضا نے اس موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر