وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے وعدے کے مطابق سیکرٹریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا، پی ٹی آئی حکومت کا ایجنڈا ہے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میڈیا پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق منفی خبریں سامنے آئیں جس کے بعد فوری طور پر اس معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب محروم علاقہ ہے وہاں اتنی ترقی نہیں ہوئی، میرا تعلق بھی جنوبی پنجاب سے ہے، پورے پنجاب کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے بجٹ کو 17 سے بڑھا کر33فیصد کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مزید فعال کیا جائے گا جبکہ تمام محکموں کا دائرہ کار جنوبی پنجاب تک پہنچایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
