Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف

Now Reading:

دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا نے  پاکستان کو جیت کے لئے 342 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دوسرا ون ڈے میچ آج جوہانسبرگ میں...

جنوبی افریقا نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر341رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے 92 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اوپنر کوئٹن ڈی کوک نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ ملر نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

Advertisement

وین ڈر ڈوسن نے 37 گیندوں پر برق رفتاری کے ساتھ 60 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 3 وکٹیں لینےمیں کامیاب رہے جبکہ محمد حسنین، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کامیابی درکار ہے۔

واضح رہے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پروٹیز کو3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر