
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ہے۔
بلاول بھٹو اور ایمل ولی خان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ملک کو ترقی پسند پاکستان کی منزل پر لے جانے کے عزم پر بھی اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News