
وزارت خارجہ کے قونصلر آفس میں کورونا کیس سامنے آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر قونصلر آفس کے ایک اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قونصلر آفس کے عملے کے کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں، رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور جراثیم کش اسپرے بھی شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصلر سروسز دفتر پورے حفاظتی اقدامات کے ساتھ کام کر رہا ہے جبکہ کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے پہلے ہی بذریعہ نجی کورئیر سروس قونصلر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کیس سامنے آنے کے بعد قونصلر سروسز کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے تاہم سائلین کو زیادہ تر عمومی دستاویزات بذریعہ کورئیر سروس ہی بھجوانا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News