
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمےکیلئے ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم پہلے ہی نڈھال ہوچکی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پنچ ما رکر نڈھال ہونےکی ضرورت نہیں، یہ پنچ پی ڈی ایم کیلئے نہیں بلکہ مہنگائی کیلئے ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اب گھر کے بھیدی ایک دوسرے کےخلاف لنکاڈھا رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے اب ایک ایک کرکے یہ نکلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News