
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ن لیگ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر رزلٹس رک جاتے ہیں اور نتائج میں اچانک واضح فرق آ جاتا ہے۔
مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر رزلٹس کچھ دیر کے لئے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ https://t.co/MCVTmDqzgI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2021
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو ن لیگ تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی ،مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News