Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ صورتحال میں مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آ رہا ہے, وزیر اعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

موجودہ صورتحال میں مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آ رہا ہے, وزیر اعلیٰ بلوچستان
جام کمال

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مکمل لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کافی شدید اور خطرناک ہے۔

جام کمال نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، عوام نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات پیدا ہو جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بے احتیاطی کے باعث صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،موجودہ صورتحال بہت نازک ہے ہمیں اسے بالکل آسان نہیں لینا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں نہ خوف ہے اور نہ ہی احتیاط کر رہے ہیں، حکومت اب سخت اقدامات کرے گی۔

Advertisement

جام کمال نے یہ بھی کہا کہ اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو کارروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور اس کے سنگین معاشی نتائج سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنرز کو ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ماسک نہ پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر