پاکستانی نژاد جاپانی عقیل بخاری جاپان میں کک باکسنگ میں مقبول
اٹھائیس سالہ عقیل بخاری جاپان میں مقیم پاکستانی نژاد جاپانی عقیل بخاری...
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کے سسرال میں کون کون ہے، سوشل میڈیا پرتصاویر وائرل ہوگئیں ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے دو سب سے بڑے اور مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین چوہدری شادی کے بندھن میں بندھے تھے، جس کے بعد دونوں ٹک ٹاکر کی فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
معروف ٹک ٹاکر جوڑی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں کنول آفتاب نے شادی کے بعد اپنے پہلے رمضان کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
ٹک ٹاکر اسٹار کنول نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہمیشہ ناقابل یقین ہوتا ہے ، آپ کو کام ، خاندانی اجتماعات اور دعاؤں سمیت ہر کام کرنے کا وقت مل جاتا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کنول آفتاب اور ذوالقرنین اپنے اہلخانہ کے ہمراہ روزہ افطار سے پہلے دعا کر رہے ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنول کی ساس سسر اور ان کے دیور بھی افطار کرنے کے لیے موجود تھے۔
معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین چوہدری نے بتایا کہ ان کا پہلا روزہ بہت اچھا گیا تھا اور دونوں رمضان اور عبادت کے لئے پرجوش ہیں۔
دوسری جانب کنول آفتاب کے شوہر ذوالقرنین نے انکشاف کیا کہ انہیں ہمیشہ کنول سے محبت تھی اور ہے ، وہ ایک شہزادی جیسی ہے ،اور وہ انہیں مل گئی تو انہیں سب کچھ مل گیا۔
واضح رہے کہ پرستاروں کو بہت پہلے سے ہی ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News