
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں، مسئلے کا کوئی عسکری حل موجود نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے لئے مستقل حمایت اور سہولت کاری کرتا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے ترکی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں نئی طے ہونے والی تواریخ پر ترکی میں افغان قیادت کا اجلاس افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کا اہم موقع ہے۔
حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ امید ہے افغان فریقین افغانستان کے مسئلے کے سیاسی کثیر الجہتی اور جامع حل کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News