
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو علاقائی وعالمی سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں قومی سلامتی کے امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو دورے میں شرکاء نے آرمی چیف کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن میں بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد این ڈی یو کی طرف سے ہرسال کیا جاتا ہے، اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شریک ہوتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں 54افراد شریک ہیں جبکہ شرکاء میں اراکین پارلیمنٹ،سرکاری ملازمین،مسلح افواج کے سینیئر افسران بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News