چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد مزدور کلاس کا معیار بہتر ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ان تمام سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہے جن میں مزدوروں کے حقوق کی فراہمی و تحفظ ریاست کا آئین فراہم کرتا ہے۔
صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن یہ عہد دہرایا جاتا ہے کہ محنت کش قومی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری نیک نیتی اور ایمانداری سے ادا کرے گا۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ریاست میں ہر سطح پر محنت کش کے حقوق کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔
صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدورں کی کم سے کم معاوضے میں اضافہ کر کے محنت کشوں کے معیار کو بہتر کیا جا سکتا ہے، محنت کشوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے حکومت متعدد اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وطن عزیز کی ترقی اور استحکام کیلئے اندرون ملک کام کرنے والے محنت کشوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے حل اور بہبود کیلئے بھی اقدام اٹھا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
