وزیر خزانہ شوکت ترین سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں کورونا وباء کے دوران مختلف بزنس کے فروغ کیلئے اٹھائے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے وباء کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے تحفظ کیلئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو سراہا جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے اقدام کو بھی سراہا۔
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی تھی جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ نئے وزیر خزانہ معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
