سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے امت مسلمہ کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلمان آپس میں اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف عمدہ اقدمات کیے ہیں جبکہ مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ آنے والوں کی صحت اور سلامتی کے لئے انتظامات اہم ہیں۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران بھی کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
