Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا گلوکار شوکت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

بلاول بھٹو کا گلوکار شوکت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے معروف لوک گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شوکت علی ان چند گلوکاروں میں سے ایک تھے جو بیرون ملک پاکستان کی پہچان بنے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلوکار شوکت علی نے محنت و لگن سے  فنِ گاٸیکی میں منفرد مقام حاصل کیا اور وہ اپنی غزلوں و نغموں کی شکل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

چیٸرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم شوکت علی کے لواحقین اور پرستاروں سے دلی تعزیت کی جبکہ مرحوم کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرماٸے۔

یاد رہے پاکستان کےمعروف  لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔

Advertisement

شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا  آغاز فلمی گانوں سے کیا۔

شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا ، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر