مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے مان لیا کہ انہوں نے اسٹیٹ بینک ، قومی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے آج مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمیشن کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی یہ بات درست ہے، سارے کرپٹ آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ان کے سہولت کار ہیں جبکہ عمران صاحب ہم دن رات آپ کی ”اچھائیاں“ قوم کو بتاتے ہیں، حکومت جو ”اچھائی“ کرتی ہے، فوراً قوم کو بتاتے ہیں۔
مریم اور نگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے مافیاز، ’اے ٹی ایمز‘، کمیشن خوروں اور کرائے کے ترجمانوں کو استحکام دیا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان پچھلی حکومتوں نے جو کیا، عوام نے آپ کو ڈسکہ، خوشاب، نوشہرہ، بلوچستان، سندھ ہر جگہ سے اس کا جواب دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
