امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبار کباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پریشانی کے ان حالات میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ 2013 کے بعد جنوبی افریقہ سے تاریخی فتح پر کپتان، ٹیم اور مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں قومی کرکٹ ٹیم اپنی کارکردگی سے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News