معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین رشتۂ ازدواج میں بندھنے کو تیار
جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول...
جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور معروف ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔
سوشل میڈیا پر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ٹک ٹاکر جوڑی کو زندگی کے اس نئے سفر پر دعائیں دی جارہی ہیں۔
ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے نکاح سے منسک ویڈیو بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لگا دی ہے۔
جبکہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نکاح کے کارڈ کی تصویر پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ذوالقرنین سکندر کی پوسٹ کردہ تصویر پر دونوں کو مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اس نئے جوڑے کے لیے بہت دعا کی جا رہی ہے اوردونوں کی جوڑی کو بھی سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
۔
واضح رہے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی نکاح کی خبر دی تھی۔
اس سے قبل کنول آفتاب نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مایوں کی تصویریں شیئر کی تھیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھوں میں مہندی لگوا رکھی ہے۔
کنول آفتاب نے ہاتھوں پر مہندی سے اپنا اور اپنے ہونے والے شوہر ذوالقرنین کا نام لکھوایا ہے۔؎
دوسری جانب ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی اس اہم موقع پر اپنے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنول آفتاب کی دلہن کے روپ میں تصویریں شیئر کی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News