
سندھ حکومت نے گریڈ 19 میں ترقیاں پانے والے افسران کی تقرریاں کردی ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں عامر انصاری ایڈیشنل سیکریٹری ترقی و منصوبہ بندی اور شمائلہ صدیقی ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ کالج ایجوکیشن تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ اعجاز احمد خان ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفیئر اور الطاف سومرو ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
نثار ابڑو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات، منورسلطان ایڈیشنل سیکریٹری قانون و پارلیمانی افیئرز اور مہیش دودانی ڈاریکٹر محکمہ ترقی نسوان مقرر کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News