
پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون اور ناگہانی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئےامدادی سامان مہیا کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 30 اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے بچنے کے لئےصوبے کے سات بڑے دریاؤں پر فلڈ فار کاسٹ اسٹیشن نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے سیلاب کی پیشگی اطلاع اور اس کے ذریعے پانی کی بڑھتی ہوئی سطع پر نظر رکھی جائے گی۔
امدادی سامان میں چار ہزار 7 سو خیمے، چار ہزار کمبل، پلاسٹک میٹس، کچن سیٹ اور مچھر دانیاں شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے حفظان صحت کی کٹس، 420 لائف جیکٹس، 26 جینئریٹرز ، 440 سرچ لائٹس، 9 ڈی واٹرنگ پمپس سمیت دیگرسامان بھی تقسیم کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News