
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کی زیر صدارت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اجلاس ہوا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کامسیٹ، این آئی ای اور این آر ٹی سی کی جانب سے مشترکہ طور پر الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے پروٹوٹائپ کی تیاری پر کام جاری ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کام کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران مختلف نجی کمپنیوں کی جانب سے اپنی مشینوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اعظم خان سواتی، ڈاکٹر بابر اعوان، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News