
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہر دوسرے روز اپنی اصلیت دکھاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو جوتا مارنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ چند دن پہلے یہی شخص کہہ رہا تھا کہ میں پہاڑ کا رہنے والا ہوں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں دینے کا کہا ہے ،کیا زبان ہے کیا تربیت ہے جناب کی اور یہ شخص پاکستان کا وزیراعظم رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News