
کنگنا رناوت
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران بھارتیوں کی ہمت افزائی کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال میں سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں نے بھارتی شہریوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر PakistanStandsWithIndia ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔
Prayers for India. We are with you in these difficult times. #PakistanstandswithIndia
Advertisement— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 24, 2021
Such a compassionate gesture by Edhi Foundation. It is only humane that we rise above political differences and diplomatic disagreements in this time of crisis and help India. Humanity is above all. #covid19. pic.twitter.com/CKLk1rm0kx
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 24, 2021
اسے دیکھتے ہوئے بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کے اس اظہارِ ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Hearing of an alarming situation in India but touched to see #PakistanStandsWithIndia trending. You are constantly in our prayers India. Humanity is the biggest religion.
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) April 24, 2021
اداکارہ نے لکھا کہ ’پاکستان سے بھارتیوں کی حمایت کا ٹرینڈ دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔‘
کنگنا نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانیوں کی طرف سے پیار و محبت دیکھ کر اچھا لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستانیوں کی بھارتیوں کے لیے ہمدردی کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ریکارڈ کیسز سامنے آ رہے ہیں جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ وہاں کے حالات ابتر ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News