
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ میں دو مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور تمام سپورٹ اسٹاف داد کے مستحق ہیں۔
احسان مانی نے کہا کہ اوپنر فخر زمان نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں تسلسل اور عمدہ کپتانی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلی سیریز مصباح الحق اور دوسری آج بابر اعظم کی قیادت میں جیتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News