گلوکار عاصم اظہر کے گانے نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’غلط فہمی‘ میوزک...
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی میوزک بینڈ ’اسٹرنگز‘ کا گانے گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا انفلوئنیسر میراب علی نےگلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جسے اسٹرنگز بینڈ کے مداحوں سمیت معروف اداکار بھی پسند کر رہے ہیں۔
میراب نے لکھا کہ ’دو مختلف قسم کے لوگ اسٹرنگز کے گانوں کو گانے کی کوشش کررہے ہیں۔‘
میراب علی نے مزید بتایا کہ ’پہلا گانا اسٹرنگز کا ’سجنی‘ ہے جو ہم نے گا نے کی کوشش کی ہے، یہ اُن کا پسندیدہ گانا ہے۔‘
میراب علی نے اسٹرنگز بینڈ کے بانی بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کو ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ ’پھر سے گروپ بنا لیں پلیز۔‘
گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں اسٹرنگز کےگانے ’سجنی‘ کو بے حد بہت پسند کررہے ہیں۔
اس ویڈیو کو خوبرو اداکارہ سجل علی کی جانب سے بھی لائیک کیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News