Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب کی ملاقات

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات  کی ہے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مغرب میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 اسد قیصر نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں توہین رسالت اور کسی کے مذہبی جزبات کو مجروح کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے ،مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے مذاہب کو قریب  لانے کی بجائے مزید دور کیا جا رہا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے عالمی پارلیمنٹس کے اسپیکرز کو خطوط لکھنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عالمی اسپیکرز / پریذائیڈنگ افسران کو خط لکھنے کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی گستاخی سے آگاہ کرنا ہے۔

Advertisement

 اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ یورپ ہولو کاسٹ کے بارے میں خاصہ حساس ہے، جبکہ اسی وقت نبیﷺ کے خلاف توہین آمیز باتوں سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے۔

 چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بطور برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر کی حیثیت سے مسلم ارکان پارلیمنٹ کا نیٹ ورک بنایا ہوا تھا۔

اس نیٹ ورک کو فعال کر کے برطانوی پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھانے کے لئے کردار ادا کروں گا۔

ملاقات میں وزیر برائے بین صوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر