وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ ریاستوں و حکومتوں کا کام منت سماجت کرنا نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ گرفتاری کے بعد جس طرح ردعمل دیا گیا وہ نہ قانونی ہے نہ ہی دینی ہے۔
نورالحق قادری نے کہا کہ اسمبلی میں قرار داد کے حوالے سے کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے تحریک لبیک کو اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے کا بھی کہا تھا تاکہ متفقہ متن آجائے۔
وفاقی وزیر نورالحق قادری نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کو دو سال تک رابطے میں رکھا، کوشش کی وہ مرکزی دھارے میں آئے ، ہم ان سے بات کررہے تھے وہ اپنا مسودہ تیار کر رہے تھے لیکن مذاکرات کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ وہ 20 اپریل کو مارچ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
