قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی بربادی ، مہنگائی، بے روزگاری دیکھ کردل خون کے آنسو روتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف شہبازشریف کی ارکان پارلیمان سےملاقات ہوئی جس میں رہنماؤں نے انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کےجذبات،حمایت اور مخلصانہ و ابستگی کو سراہا۔
قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ ایک کلو چینی کیلئے قطاروں میں کھڑی بہنوں کودیکھ کر افسوس ہوتا ہے، جوحکومت آٹا چینی فراہم نہیں کرسکتی،وہ قوم کوکوروناسےکیسے بچائےگی۔
ملاقات میں قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اس نوعیت کی افراتفری پہلے نہیں دیکھی، اشیاء کی قیمتیں اور معیار سے متعلق اطلاعات و شکایات افسوسناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
