Advertisement
Advertisement
Advertisement

رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، عبد العلیم خان

Now Reading:

رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، عبد العلیم خان
عبدالعلیم خان

سنئیر وزیر پنجاب  عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت رمضان پیکج پر سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی اور چیف سیکرٹری و اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

سینئر وزیر پنجاب  نے کہا کہ پنجاب حکومت 1800روپے من کی گندم فلور ملز کو 1300روپے فی من میں دیگی جبکہ 200روپے اضافی لاگت کے بعد مجموعی سبسڈی 700روپے فی من تک ہوگی۔

 عبد العلیم خان نے یہ بھی کہا کہ 10کلو آٹے کا تھیلا رمضان بازاروں میں 375روپے میں دستیاب ہوگا اور پنجاب حکومت آٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150روپے کی سبسڈی دے گی۔

 وزیر پنجاب نے کہا کہ رمضان بازاروں میں کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور بہترین انتظامات کے لیے انتظامیہ اورتمام متعلقہ اداروں کو آن بورڈ کیا جائے۔

Advertisement

عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 313 رمضان بازار لگانے اور دیگر امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں رمضان کے دوران سستی اشیاء فراہم کرینگے۔

سینئر وزیر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں آٹے، گھی، کوکنگ آئل و اشیائے خورد نوش پر سبسڈی ہوگی جبکہ چینی،چکن، انڈے اور سبزیاں بھی کم نرخوں پر مہیا کی جائیں گی۔

سینئر وزیر پنجابعبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ آٹے، چینی اور خوردنی اشیاء وافر مقدار میں مہیا کریں، قلت نہیں ہونی چاہیے، صوبائی وزراء وسیکرٹری صاحبان مختلف اضلاع میں رمضان بازاروں کا معائنہ کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر