پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ ہمیں رنگ اور مسلک کی تفریق سے باہر آنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں لوگوں کی بے لوث خدمت کرنی یے، بلدیہ کو ایسا ماڈل حلقہ بنائیں گے جو کراچی اور ملک کے لئے مثال ہوگا۔
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سال سے ملک کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں جبکہ آج ملک میں مسائل کے پہار کھڑے ہوگئے ہیں۔
مصطفٰی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی سے کوشش ہی نہیں ہوئی، اللہ کی رضا کے لئے ہمیں اپنی نیت ٹھیک کرنا ہوگی۔
پاک سر زمین پارٹی کے چئیرمین مصطفٰی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے راتوں کو جاگ کر بلدیہ اور کراچی کے عوام کی خدمت کی ہے، رب کی مدد ہوئی تو کراچی اور ملک گل و گلزار ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
