
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شہر میں سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سندھ حکومت کی نااہلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ شہریوں کے تحفظ کے لیے سگ گزیدگی کے خلاف حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کتوں کی بہتات کے باعث شہری شدید ذہنی وجسمانی اذیت کا شکار ہیں اور گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ سگ گزیدگی کے خلاف حکومتی سطح پر باقاعدہ مہم شروع کی جائے اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو انتہائی نامساعد حالات میں کچھ ریلیف مل سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News