
بھارت کی جارحیت کا جذبہ خیرسگالی سے جواب، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارت کو 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بول نیوز کے پروگرام اب پتہ چلا میں گفتگو کرتے ہوئے بھارت میں وائرس کے پھیلاؤ اور لاکھوں افراد کے متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے ان مشکل حالات میں بھارتی عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں ایدھی فاؤنڈیشن اور اس کے رضا کار اپنے پڑوسی ملک کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کولکھا جانے والا خط بھارتی سفارتخانے کے حوالے کردیا ہے، جس میں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے 50 ایمبولینسز اور رضاکاروں کی ٹیم ہندوستان بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاکہ بھارت کے عوام کی اس مشکل وقت میں مدد کی جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News