وزیراعظم عمران خان کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے چین کو غربت کا خاتمہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کی غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ترقی کے تجربے سے سبق حاصل کرنے کے خیر خواہاں ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کوویڈ 19 کی تیسری لہر کا سامنا ہے جبکہ حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ، چین کے غربت سے خاتمے اور کوویڈ کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے پورے ملک میں ویکسینیشن کا وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے عزم کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News