
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا ہے۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس میں تمام سینئر افسران کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن وامان کو یقینی بنانے اور ریڈ زون کی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق تمام سینئر افسران کو ڈیوٹی پر مامور جوانوں کے ساتھ روزہ افطار کرنے اور راولپنڈی پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے ۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہر کے امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اجلاس میں تمام ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز،اے آئی جی اسپیشل برانچ ،ایس ایس پیز، ایڈیشنل ایس پی، زونل ایس پیز نے بھی شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News