فیشن شو کے لئے جہاز ’ریمپ‘ میں تبدیل
فرانس میں انوکھا فیشن شو ہوا جس نے شاہقین کو حیرت میں...
فضائی سفر کی صنعت کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے کورونا سے پاک کرنے کیلئے روبوٹس کے استعمال کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقسوئٹزرلینڈ میں جہازوں میں ایک ایسے روبوٹ کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس میں وائرس کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ لائٹ موجود ہے۔
سوئٹزرلینڈ میں یوویا نامی ایک کمپنی دبئی کی دناتا نامی ایئرپورٹ سروس ہلویٹک ایئرویز کے امبریئر جیٹس میں ان روبوٹس کا تجربہ کر رہی ہے۔
خیال رہے جہاز کے اندر ڈس انفیکٹنٹ کا زیادہ استعمال نشستوں وغیرہ کی رنگت ختم کر سکتا ہے۔
تاہم اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ جس جہاز میں ان روبوٹس کو استعمال کیا جائے گا ان میں یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ کہیں یو وی لائٹس سے جہاز کے اندر نشستیں اور دیگر چیزوں کو نقصان نہ پہنچے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News