
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطےمیں امن کیلئے دنیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں کورونا چیلنج کے معاشی مضمرات اور قومی سلامتی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کورونا وباء نے دنیا کی مضبوط اور طاقتور معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا، ترقی پذیر ممالک کیلئے ان مضمرات کامقابلہ کرنا بڑا چیلنج ہے۔
شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ صورتحال کے پیش نظر توجہ جغرافیائی معاشی ترجیحات پر مرکوز ہے۔ ہمارا فوکس معاشی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کیلئے مصالحانہ کاوشیں جاری رکھےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News