
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار فلک شبیرنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویرپوسٹ کی ہے جس سے یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اہلیہ سارہ امید سے ہیں۔
فلک شبیر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر والد اور والدہ کا ایک خاکہ شیئر کیا۔
ساتھ میں انھوں نے ایک بہترین نوٹ کچھ اس طرح لکھا کہ ’یہ ایک رشتے کی خوبصورتی ہے۔‘
تاہم اپنے اس پیغام کے ساتھ فلک نے اس حوالے سے کسی بھی طرح کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
اس پوسٹ کی تصدیق یا تردید نہ ہونے کے باعث ان کے مداح اس کشمکش میں ہیں کیا واقعی فلک اور سارہ والدین بننے جارہے ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News