وزیراعظم عمران خان نے برطانوی شہزادہ فلپ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہزادہ فلپ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ایک عقلمند بزرگ کو کھو دیا ہے۔
My condolences on the demise of HRH Prince Philip, Duke of Edinburgh. Britain has lost a wise elder who was imbued with a unique spirit of public service. His role in promoting Pakistan-UK relations will always be remembered.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 9, 2021
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو فروغ دینے میں شہزادہ فلپ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
یاد رہے کہ آج صبح برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
شہزادہ فلپ کی موت کا اعلان شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹویٹ میں کیا گیا تھا۔
ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا نہیں رہے۔
شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
