Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتاح اسماعیل کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط

Now Reading:

مفتاح اسماعیل کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط
مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ  دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب ملتوی نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کورونا وائرس کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو پتہ چل چکا ہے کہ وہ حلقہ این اے 249 سے ہار چکی ہے اور الیکشن ملتوی کر کے  پیپلز پارٹی حلقے کے ووٹرز پر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے اثر انداز ہوگی۔

مفتاح اسماعیل  کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی حلقہ این اے 249 کی انتخابی مہم کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی مہم میں نئی ترقیاتی اسکیم کا اعلان ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔

وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے  مزید کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہےحالیہ ملیر کا ضمنی الیکشن بھی ان ہی حالات میں ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر