 
                                                                              بلوچستان میں کورونا صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ 5 سے زائد افراد کے ایک ساتھ گھومنے اور بیٹھنے پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت صوبے میں اجتماعات، دھرنوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، دفعہ 144 پندرہ یوم کے لیے نافذالعمل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 