
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر ہم سب کا مقصد ایک ہے لیکن طریقہ کار میں فرق ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ آج جو بھی مقام ملا ہے وہ نبی کریمﷺکے صدقے ہے۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ نے ٹی ایل پی سے کامیاب مذاکرات کو پاکستان اور اسلام کیلئے خوشخبری قرار دے دیا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹی ایل پی بھی وہی کہہ رہی ہے جو حکومت کہہ رہی ہے، ناموس رسالت پر ہم سب کا مقصد ایک ہے لیکن طریقہ کار مختلف ہیں۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی والےفرانس کےسفیرکی ملک بدری کامطالبہ کررہے تھے، مشترکہ قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق کراچی کیلئے1100ارب روپےکاپیکج دےرہا ہے، وفاق نے جو بجٹ دیا سندھ حکومت اس میں تعاون کریں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ مسائل حل کرنےکیلئےسندھ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں، سندھ کو جہاں مدد کی ضرورت پڑے گی ساتھ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News