وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے فوج کی مدد لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاک فوج قوم کیساتھ کھڑی رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم سب ایک ہو کر کورونا کا مقاملہ کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابینہ نے پی آئی اے اور پاورکے معاملات پر گفتگو کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات ہوئی ہے جبکہ اجلاس میں آکسیجن اور کووڈ 19 ویکسین پر بھی بات ہوئی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا ہے ،تمام صوبے اور ادارے مل کر مقابلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News